پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے 184 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے 184 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

پی ایس ایل 11 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

 ٹیم کے نمایاں بلے بازوں میں حسن نواز 66 رنز، سعود شکیل 42 رنز، ٹام کرن 29 رنز اور شامل حسین 21 رنز کے ساتھ شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سلمان ارشاد اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 184 رنز کا ہدف مقرر کیا، جس کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز ہوا۔