اسلام آباد: معرکۂ حق میں اپنی بہادری کے باعث نمایاں ہونے والے کیپٹن حذیفہ غازی نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اور وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی سپاہی ملک کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور حالیہ معرکے میں افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔کیپٹن حذیفہ غازی کے مطابق، “ملک اور عوام کے لیے پہلے بھی قربانیاں دی گئی ہیں اور آئندہ بھی دی جاتی رہیں گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ جنگی حالات میں حوصلہ، حکمت عملی اور عزم بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشکل حالات میں قوم اور افواج کے درمیان ہم آہنگی اہم ہوتی ہے، اور حالیہ صورتحال میں عوام نے اپنی افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔مبصرین کے مطابق، قومی سطح پر اتحاد اور معلومات کے ذمہ دارانہ استعمال سے کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے، جبکہ مستند ذرائع پر انحصار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔