’پاک فوج جیسی فوج پوری دنیا میں نہیں‘، معرکہ مرصوص پر عوامی رائے

’پاک فوج جیسی فوج پوری دنیا میں نہیں‘، معرکہ مرصوص پر عوامی رائے

عوام کا جذبہ: "پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے، ہم مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے"

بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے شروع کیے گئے معرکہ مرصوص کے حوالے سے عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج جیسی فوج پوری دنیا میں نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق عوام کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی فوج ہماری فوج کے مقابل نہیں ہے، اور ہم نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ لوگوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کا جذبہ ایمان سے سرشار ہے، اور ہمارا ایک فوجی ہندوستان کے 10 فوجیوں پر بھاری ہے۔عوام نے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ جان دینے کے لیے تیار ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ایک ڈرپوک شخص ہے اور پاکستان کا حصول کلمہ طیبہ پر ہوا ہے، جسے کوئی نہیں مٹا سکتا۔