شادی کی تقریب میں جوتا چُرائی کا دلچسپ مقابلہ، آریان خان کی ویڈیو وائرل

شادی کی تقریب میں جوتا چُرائی کا دلچسپ مقابلہ، آریان خان کی ویڈیو وائرل

آریان خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی فلم یا ہدایت کاری نہیں بلکہ ایک شادی کی تقریب میں ان کا دلچسپ اور مزاحیہ انداز ہے، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

واقعہ ایک دوست کی شادی کے دوران پیش آیا جہاں روایتی رسم “جوتا چُرائی” کے دوران آریان خان نے دلہے کے جوتے کو اس انداز میں سنبھالا کہ پورا منظر ایک ہلکے پھلکے مقابلے یا مزاحیہ “جنگ” میں تبدیل ہو گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان جینز، ٹی شرٹ اور براؤن جیکٹ میں نہایت پُراعتماد انداز میں جوتا تھامے کھڑے ہیں اور اسے کسی بھی صورت چھوڑنے کو تیار نہیں۔ دلہا اور اس کے دوست جوتا واپس لینے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، لیکن آریان بار بار اسے بچا لیتے ہیں۔کچھ مواقع پر وہ توازن کھونے کے قریب بھی پہنچتے ہیں، مگر اس کے باوجود جوتا ان کے ہاتھ سے نہیں چھنتا، جس نے موقع پر موجود افراد کو بھی محظوظ کر دیا۔تقریب کے آرگنائزرز نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جب دلہے کا بہترین دوست “بہت سخت مزاج” ہو تو جوتا چُرائی ایک سادہ رسم نہیں رہتی بلکہ مکمل مقابلہ بن جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو پر دلچسپ ردعمل دیا۔ کچھ نے اسے شادی کی سب سے تفریحی جھلک قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے آریان کے انداز کو مزاحیہ اور انرجی سے بھرپور قرار دیا۔آریان خان، جو حال ہی میں اپنی ہدایت کاری کے ڈیبیو کے باعث خبروں میں رہے ہیں، اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، تاہم اس بار وجہ ایک غیر رسمی اور تفریحی لمحہ ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔