بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان کے بیٹے، آریان خان، نے اپنے والد کی مارکیٹنگ اور کاروباری صلاحیتوں کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
آریان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد نہ صرف ایک عظیم اداکار ہیں بلکہ مارکیٹنگ اور کاروبار کے معاملے میں بھی بے حد ذہین ہیں۔آریان نے بتایا کہ شاہ رُخ خان نہ صرف ان کی بزنس میں رہنمائی کرتے ہیں، بلکہ ان کے مارکیٹنگ کے آئیڈیاز بھی بہترین ہوتے ہیں، جس کے سبب وہ اپنے والد کے ساتھ برانڈز کے مارکیٹنگ شوٹس میں شریک ہوتے ہیں۔ آریان نے کہا کہ ان کے والد کا فیشن سینس اور مارکیٹنگ کے بارے میں خیال بہت نیا اور دلچسپ ہوتا ہے، اور اسی وجہ سے وہ اپنے برانڈ کے مارکیٹنگ آئیڈیاز والد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
آریان نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ مل کر لگژری ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو کہ ان کے لیے بہترین فیصلہ ثابت ہوا۔ وہ والد کی رہنمائی کے ذریعے اس برانڈ کو مزید آگے لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد زندگی کے دیگر معاملات میں بھی ان کی رہنمائی کرتے ہیں اور جب وہ کسی مسئلے میں پھنس جاتے ہیں، تو شاہ رُخ خان انہیں ایک قدم پیچھے جانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ وہ مسائل کو بہتر طور پر سمجھ کر اس کا حل نکال سکیں۔واضح رہے کہ آریان خان نے گزشتہ برس منشیات کے کیس سے بری ہونے کے بعد D’YAVOL نامی لگژری ملبوسات کا بزنس شروع کیا تھا، جس میں وہ اپنے والد کے مشورے سے پیشرفت کر رہے ہیں۔