آریان خان کی ڈینش آرٹسٹ سے ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں، لندن کی تصاویر وائرل

آریان خان کی ڈینش آرٹسٹ سے ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں، لندن کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں آ گئے ہیں۔

حال ہی میں آریان خان کو لندن میں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ممکنہ ڈیٹنگ سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ آریان خان کے ساتھ نظر آنے والی خاتون ڈینش آرٹسٹ وِنی ٹاکیر ہیں۔قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وِنی نے لندن سے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں "London, I Love You" لکھا۔ مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ آریان خان اور وِنی ٹاکیر ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔تاہم آریان خان اور وِنی ٹاکیر، دونوں میں سے کسی نے بھی ان قیاس آرائیوں یا اپنے تعلق کی نوعیت کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے، اس لیے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔