پنجاب بھر میں 1375ٹریفک حادثات، 680افراد شدید زخمی

236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1375ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 680افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔817معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 811ڈرائیوز،70کم عمرڈرائیور، 544مسافراور152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت272متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 107حادثات میں 116متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان81حادثات میں 86متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1507متاثرین میں 1206مرد اور301خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 259افراد کی اوسط عمر18سال سے کم827افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ421زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1280موٹرسائیکلز،74آٹورکشے،105کاریں،26وین15مسافر بسیں،35ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔