پنجاب بھر میں 1328ٹریفک حادثات، 600افراد شدید زخمی

 771ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 508مسافراور134پیدل متاثر ہوئے
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1328ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 600افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔797معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 771ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 508مسافراور134پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ269ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت302متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 89حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد84حادثات میں 86متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1413متاثرین میں 1169مرد اور244خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 259افراد کی اوسط عمر18سال سے کم737افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ407زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1132موٹرسائیکلز،85آٹورکشے،127کاریں،31وین13مسافر بسیں،32ٹرک اور124دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔