لاہور ( کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے موبائل فون جھپٹا مار کر چھیننے والے شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق شہری اویس نے ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی اقبال ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی اور تلاش شروع کر دی۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا، جبکہ واردات کے بعد کی ویڈیو فوٹیج میں بھی ملزم کی شناخت واضح طور پر ہو گئی۔ مؤثر سراغ رسانی کے نتیجے میں پولیس نے ملزم کو کامیابی سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے ممکنہ دیگر جرائم اور ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ ایس پی سدرہ خان نے ایس ایچ او عدیل انجم اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔