گن پوائنٹ پر جھپٹا مارنے والا گروہ گرفتار۔۔

سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر جھپٹا مارنے والا گروہ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان اویس او فاروق گن پوائنٹ پر موبائل فون اور لیڈیز سے پرس چھینتے تھے ملزمان سے جدہ چوک کریم بلاک، رحیم سٹور اور ایدھی سنٹر کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیاملزمان سے 3موبائل فونز پستول 30 بور بمہ گولیاں اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے