اقبال ٹاؤن :14 جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے

 3ویلر پکڑے گئے ، مردار گوشت فروخت کرنیوالے 5افراد حوالات بند 
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی نواں کوٹ پولیس جرائم کے خلاف متحرک ہے۔ نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق تین ون ویلنگ کرنے والے منچلے، دو کچی زہریلی شراب فروخت کرنے والے اور پانچ افراد جو مردار گوشت فروخت کر رہے تھے، گرفتار کیے گئے۔اس کے علاوہ پتنگ بازی کرنے والے تین ملزمان اور ساونڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والا ایک ملزم بھی گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او نواں کوٹ فاروق اعظم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔