باغوں کے شہر لاہور میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی آتی جا رہی ہے، جہاں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو کہ موسم کے سخت ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ دن بھر ہوا کی رفتار 3 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے، اور موسم صاف اور خشک رہنے کی توقع ہے، یعنی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔فضائی آلودگی کی سطح بھی انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 381 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ خاص طور پر ڈی ایچ اے فیز 6 میں آلودگی کی سطح 381 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ برکی روڈ پر یہ 312، گلبرگ تھری میں 302 اور بیدیاں روڈ پر 278 تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاص طور پر دوپہر 11 بجے سے 2 بجے کے درمیان غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔ انہوں نے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی تلقین کی ہے، تاکہ صحت کو محفوظ رکھا جا سکے اور ہائیٹ ویو سے بچا جا سکے۔