ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق شہر میں تین کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے۔ آج شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم 24 گھنٹے کے دوران بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں، تاہم آئندہ ہفتے میں شہر میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویش کا باعث ہے، کیونکہ لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 158 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فضائی معیار اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، تاہم لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 84 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی جارہی ہے۔گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ انہیں دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے، پانی، لیموں پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے، سوتی اور کھلے کپڑے پہننے کی سفارش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی سر کو ڈھانپ کر رکھنے اور چھتری یا ٹوپی کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔