کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ تر موسم دھوپ رہنے کی توقع ہے اور فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ موسم زیادہ تر صاف رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کراچی میں رات اور صبح کے اوقات کے دوران معمولی خنکی محسوس کی جا سکتی ہے۔