راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے شادی کے جھانسے سے زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے شادی کے جھانسے سے زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی کے سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وہ ملزم گرفتار کیا جو خاتون سے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے میں ملوث تھا۔

 ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہ واردات انجام دے چکا تھا اور پولیس کو اسے سال 2024 سے مطلوب تھا۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کے مطابق، ملزم کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس اور دیگر تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے اشتہاری کو حراست میں لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ مقدمہ قانونی طور پر مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔