ڈیفنس میں مقابلہ، ملزم یاسر ہلاک، فرار ملزمان کی تلاش جاری

ڈیفنس میں مقابلہ، ملزم یاسر ہلاک، فرار ملزمان کی تلاش جاری

ایک مبینہ مقابلے کی ہے جس میں سی سی ڈی پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مقابلہ ہوا۔

 واقعہ ڈیفنس کے علاقے میں پیش آیا، جس میں زیر حراست ملزم یاسر ہلاک ہوگیا ہے۔سی سی ڈی حکام کے مطابق، اے ایس آئی ندیم شاہ ملزم یاسر کو ریکوری کے لیے لے کر گیا تھا کہ اسی دوران ہیئر کے قریب اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں یاسر ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔