نادرا نے لاہور کے 173 ای سہولت فرنچائز کو محدود اختیارات دے دیئے

گمشدہ شناختی کارڈ کا متبادل ای سہولت فرنچائز سے حاصل کیاجاسکے گا، فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ بھی منسوخ کرایا جاسکے گا
لاہور  (آئی این پی )نادرا نے لاہور کے 173 ای سہولت فرنچائز محدود اختیارات دے دیئے۔نادرا سے شناختی دستاویز بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،لاہور کے 173 نادرا ای سہولت سینٹرز کو شہریوں کی آسانی کیلئے نئی سہولیات فراہم کردی گئیں،ای سہولت فرنچائز گلی،محلے میں دکان کی صورت میں موجود ہیں۔ 10سال سے کم عمربچے کا ب فارم نادرا ای سہولت فرنچائز سے بنایا جاسکے گا، تجدید،گمشدہ شناختی کارڈ کا متبادل بھی ای سہولت فرنچائز سے حاصل کیاجاسکے گا، فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ بھی ای سہولت فرنچائز سے منسوخ کرایا جاسکے گا۔