لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایف بی آر کے سوموٹو اختیارات محدود کر دیئے

راولپنڈی(آن لائن)لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سوموٹو اختیارات محدود کر دیے۔درخواست پر فیصلہ جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جاری کیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے فیصلے میں کہا ہے کہ سیکشن 122(5A) کھلی چھٹی کا اختیار نہیں اور ٹیکس گوشواروں میں مبینہ غلطی ریکارڈ سے واضح اور قابلِ ثبوت ہونی چاہیے۔بینچ کی جانب سے حسابی فرق یا قیاس آرائی پر کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریونیو مفاد کے نام پر بلاجواز ترمیم کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہر غلطی سیکشن 122(5A) کے تحت قابلِ اصلاح نہیں ہے۔