ای سہولت فرنچائز پر فراڈ کرنے والا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ماہِ صیام کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن اسکواڈ مختلف مارکیٹوں اور سہولت بازاروں میں الرٹ ہے۔ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے کوٹ لکھپت میں واقع ای سہولت فرنچائز پر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاملزم شہریوں کو رقم بھیجنے کا جھانسہ دے کر پہلے ٹرانسفر کرواتا اور پھر موقع سے فرار ہو جاتا تھا۔ جب متاثرہ شہری رقم کا تقاضا کرتے تو ملزم اسلحہ کے زور پر انہیں ڈرا دھمکا کر فرار ہو جاتا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک موقع پر ای سہولت ریٹیلر کے روکنے پر ملزم نے فائرنگ بھی کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔شہری کی اطلاع پر ڈولفن ٹیم نے فوری تعاقب کیا اور مکی ٹاور کے قریب ملزم کو گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کرنیلیس امین کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے پستول، گولیاں اور میگزین برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سرگرم نوسر بازوں اور فراڈیوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کی خدمت اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔