ایرانی ڈرون حملوں کا توڑ ، امریکہ یوکرائن کی ٹیکنالوجی استعمال کرے گا

 سعودی عرب کے ایک اہم فوجی اڈے پر یوکرین کی تیار کردہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی نصب  کردی
 واشنگٹن(  آن لائن )ایرانی ڈرون حملوں کے تناظر میں امریکہ نے سعودی عرب کے ایک اہم فوجی اڈے پر یوکرین کی تیار کردہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی نصب کر دی ہے، جس کا مقصد بڑھتے ہوئے فضائی خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی فوج نے حالیہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر یوکرینی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ’’اسکائی میپ‘‘ نصب کیا ہے۔ یہ نظام دشمن کے ڈرونز کا سراغ لگانے اور ان کے خلاف فوری کارروائی میں مدد فراہم کرتا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یوکرینی فوجی حکام نے اڈے کا دورہ کیا اور امریکی اہلکاروں کو اس جدید نظام کے استعمال کی تربیت دی۔ یہ ٹیکنالوجی یوکرین کی فوج روس کے ساتھ جاری جنگ کے دوران وسیع پیمانے پر استعمال کر رہی ہے