کچہ رونتی میں سرپرائز ڈرون حملے میں ڈاکوؤں کی کئی پناہ گاہیں،ٹھکانے تباہ،یرغمال افراد کی بازیابی کیلئے آپریشن
رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔رحیم یار خان پولیس کے کچہ رونتی میں سرپرائز ڈرون حملے میں ڈاکوؤں کی کئی پناہ گاہیں اور ٹھکانے تباہ، ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کچہ کریمنلز کی طرف سے یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ڈی پی او رحیم یار خان کی قیادت میں جزیرہ نما علاقے میں ڈرونز کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔