یہ ہتھیار یوکرائن کی فوج کے دفاع میں روسی اور شمالی کوریائی افواج کے خلاف استعمال ہوں گے:امریکی حکام
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس کے اندر حملے کرنے کیلئے پہلی مرتبہ دور فاصلے تک مر کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ میزائل امریکا نے یوکرین کو فراہم کیے ہیں ، امریکی ذمے داران نے مزید بتایا کہ یہ ہتھیار ابتدا میں روس کے مغرب میں واقع علاقے کورسک میں یوکرین کی فوج کے دفاع میں روسی اور شمالی کوریائی افواج کے خلاف استعمال ہوں گے۔