کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اپنے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کرایا جائے گا، اور یہ ٹیسٹ آئندہ چند روز میں لاہور کی لمز بائیو مکینک لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ وہ عثمان طارق کو اسکواڈ میں اس وقت تک برقرار رکھنا چاہتی ہے جب تک کہ ان کا بولنگ ایکشن کلیئر نہ ہو جائے، کیونکہ وہ اسپنر کے کرکٹ کیریئر کو کسی بھی قسم کے رسک میں نہیں ڈالنا چاہتی۔عثمان طارق فی الوقت نیٹس میں کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا بولنگ ایکشن 14 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس پر آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے ان کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔قوانین کے مطابق، عثمان طارق کو ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ کی اجازت ہے، تاہم اگر دوبارہ ان کا ایکشن رپورٹ ہوتا ہے تو انہیں بولنگ سے روک دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں بھی ان کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔