گورنر سندھ کا یوم مزدور پر پیغام: "ہر مزدور قابلِ فخر ہے، عزت اور سہولت فراہم کریں"

گورنر سندھ کا یوم مزدور پر پیغام:

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا یوم مزدور پر پیغام

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن محنت کشوں کی عظمت اور وقار کے اعتراف کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اقدامات محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں، اور محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ "سلام اُن ہاتھوں کو جو ہماری زندگی کو آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، اور ہمیں انہیں عزت اور سہولت فراہم کرنی چاہیے۔"