میدانی علاقوں میں شدید دھند، ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافر پریشان

لاہور(خصوصی رپورٹ )میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے سے ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافر وں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،خوار ہوتے رہے۔کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے گھنٹے 25 منٹ، پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ، عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 15 منٹ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، تیز گام 2 گھنٹے 20 منٹ ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ اور خیبر میل 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی۔