دوست قتل کیس،مجرم کو عمر قید

لاہور (کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ نے دوست کو قتل کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج چودھری شاہد امین نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ تھانہ ساندہ پولیس نے سال 2023 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ فیصلے کے مطابق مجرم محمد فائز نے اسامہ طارق کو فائر مار کر قتل کیا۔