گاڑی پر فائرنگ ، بیٹا جاں بحق باپ سمیت5زخمی

 زخمیوں میںحاجی نواز ان کی بیوی حاجن کلثوم، بھائی ملک ناصر، گارڈ شاہد عباس اور اویس محمود شامل 
 حاجی نواز فیملی کے ہمراہ گاڑی پر جا رہے تھے مرتضیٰ عرف پپو نے کٹ مارا، ملزمان نے حملہ کر دیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں مخالفین کی مذہبی جماعت کے کے رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میںنوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میںحاجی نواز ان کی بیوی حاجن کلثوم، ، بھائی ملک ناصر، سکیورٹی گارڈ شاہد عباس اور اویس محمود جبکہ مرنے والا ان کا بیٹا بیٹا ندیم نواز شامل ہے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے کے مخالفین کے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حاجی نواز، ان کی اہلیہ حاجن کلثوم، بیٹا ندیم نواز، بھائی ملک ناصر، سیکورٹی گارڈ شاہد عباس اور اویس محمود ہو گیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی ندیم نواززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مزید ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 1383/25 محمد نواز کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں 12 کے قریب ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں ملک مرتضیٰ عرف پپو، ملک مصطفی عرف کالو، علی مرتضیٰ، خضر، عنصر، اسد اور دیگر شامل ہیں بعد اازاں پولیس نے چار ملزمان مرتضیٰ، طاہر عباس، علی مرتضیٰ اور محمد رستم حیات کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا واضح رہے کہ ٹی ایل پی رہنما حاجی نواز پی پی 166 سے ایم پی اے کے امیدوار تھے۔ تھانہ سندر میںدرج ایف آئی آر کے مطابق حاجی نواز اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے کہ ان کی گاڑی کو مرتضیٰ عرف پپو نے کٹ مارا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور ملزمان نے ان پرازاں حملہ کر دیا اس ھوالے سے ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا ہے کہ دو مخالف گروپوں مرتضیٰ عرف پپو گروپ اور نواز عرف گڈو جلیانیا گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واقعہ کی تمام پہلوو ¿ں سے تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔