فائرنگ سے حاجی نواز ،اہلیہ ،بیٹا ،بھائی اوردوسکیورٹی گارڑ زخمی ہوئے،ندیم نواز ہسپتال میںدم توڑ گیا
مرتضیٰ عرف پپو نے تلخ کلامی کے بعد ساتھیوںکے ہمراہ فائرنگ کردی ،چارملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں مخالفین کی مذہبی جماعت کے رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میںنوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میںمخالفین کی جانب سے گاڑی پرفائرنگ کے واقعہ میںحاجی نواز، ان کی اہلیہ حاجن کلثوم، بیٹا ندیم نواز، بھائی ملک ناصر، سکیورٹی گارڈ شاہد عباس اور اویس محمود زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ندیم نواززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مزید ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 1383/25 محمد نواز کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں 12 کے قریب ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں ملک مرتضیٰ عرف پپو، ملک مصطفی عرف کالو، علی مرتضیٰ، خضر، عنصر، اسد اور دیگر شامل ہیں ۔بعد اازاں پولیس نے چار ملزمان مرتضیٰ، طاہر عباس، علی مرتضیٰ اور محمد رستم حیات کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ واضح رہے کہ ٹی ایل پی رہنما حاجی نواز پی پی 166 سے ایم پی اے کے امیدوار تھے۔ تھانہ سندر میںدرج ایف آئی آر کے مطابق حاجی نواز اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے کہ ان کی گاڑی کو مرتضیٰ عرف پپو نے کٹ مارا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور ملزمان نے ان پربعدازاں حملہ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا ہے کہ دو مخالف گروپوں مرتضیٰ عرف پپو گروپ اور نواز عرف گڈو جلیانیا گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا ،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔