لاہور(کرائم رپورٹر)نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا سولہویں روز بھی جاری رہا، محکمہ صحت ابھی تک دھرنا ملازمین سے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ۔دوسری جانب صوبائی دار الحکومت سمیت پنجاب کے آئوٹ ڈور بند کرکے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، 21اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا بھی دھرنا ملازمین نے بائیکاٹ کررکھا ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ افراد کو ہائر کرکے پولیو مہم چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خواتین کا کہنا تھا جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم آئوٹ ڈور کھولیں گے اور نہ ہی دھرنا ختم کریں گے۔