شہری متبادل راستے استعمال کرنے پرمجبور،عہدیداروں نے آئندہ کی حکمت عملی کے لئے مشاورت کا آغاز کر دیا
لاہور( کرائم رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جاری رہا جس کی وجہ سے مال روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے بند ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الائنس کے عہدیداروں نے آئندہ کی حکمت عملی کے لئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور رواں ہفتے سے اس پر عملدر آمد بھی کیا جائے گا۔ دھرنے کے شرکا دن بھر اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔دوسری جانب پولیس نے سکیورٹی کے پیش نظر دھرنے کی طرف آنے والے راستوں کو بیرئیر ز لگا کر بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شہری متبادل راستے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔