کراچی میں ہیٹ ویو کا اختتام، آئندہ 3 روز موسم کیسا ہوگا؟

کراچی میں ہیٹ ویو کا اختتام، آئندہ 3 روز موسم کیسا ہوگا؟

شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہو چکی ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 24 سے 29 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں دوبارہ ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ جمعرات اور جمعہ کو درجہ حرارت 38 ڈگری کو عبور کر سکتا ہے۔ہیٹ ویو سے متاثرہ علاقوں میں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین شامل ہیں، جہاں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں بھی درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، دھوپ میں غیر ضروری باہر نہ نکلنے، اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک جیسے خطرناک حالات سے بچا جا سکے۔