کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے ایک نئی پیش گوئی جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو بدھ 23 اپریل تک برقرار رہ سکتی ہے، اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد کراچی میں گرم و مرطوب موسم کا امکان ہے۔ہیٹ ویو کے خاتمے کے باوجود کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔