مغربی ہواؤں کے سسٹم کی آمد، کراچی میں 3 روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

مغربی ہواؤں کے سسٹم کی آمد، کراچی میں 3 روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

ملک میں بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم کل داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر کراچی کے آئندہ 3 روز کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج اور کل شہرِ قائد میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔ نمی کا تناسب 65 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارش کا نظام داخل ہونے کے باوجود فوری طور پر شہری علاقوں میں نمایاں بارش کے امکانات کم ہیں۔ماہرین کے مطابق ہوا میں نمی اور درجہ حرارت کے امتزاج کے باعث ہیٹ انڈیکس بڑھ سکتا ہے، جس سے شہریوں کو زیادہ گرمی محسوس ہوگی۔