لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی: 26 اپریل کو پہنچیں گی

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی: 26 اپریل کو پہنچیں گی

لیبیا میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گی۔

 ذرائع کے مطابق، ان میتوں کو تیونس سے دوحہ کے راستے قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 628 کے ذریعے لاہور لایا جائے گا۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاوالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ میتیں لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں گی، جہاں سے انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔اوورسیز پاکستانی کمیشن کو اس سلسلے میں مکمل انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مرحومین کی میتوں کی باعزت طریقے سے واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ اس مشکل وقت میں ان کا دلی طور پر ساتھ دیا جا سکے۔