اسکوئڈ گیم کی تاریخی کامیابی کا راز کیا تھا؟ نیٹ فلکس کی وائس پریزیڈنٹ نے پردہ چاک کردیا

اسکوئڈ گیم کی تاریخی کامیابی کا راز کیا تھا؟ نیٹ فلکس کی وائس پریزیڈنٹ نے پردہ چاک کردیا

نیٹ فلکس کی تاریخ کے سب سے مقبول اور کامیاب شو اسکوئڈ گیم نے نہ صرف دنیا بھر میں دھوم مچائی بلکہ نیٹ فلکس کے لیے سبسکرائبرز اور آمدنی دونوں میں شاندار اضافہ بھی کیا۔

 اس شو کی غیر معمولی کامیابی کے پیچھے چھپی حکمت عملی پر حال ہی میں نیٹ فلکس ایشیا کی وائس پریزیڈنٹ منیونگ کم نے روشنی ڈالی۔منیونگ کم نے ایک تقریب کے دوران بتایا کہ نیٹ فلکس ہمیشہ مقامی ناظرین کی دلچسپی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور یہی نقطہ نظر اسکوئڈ گیم کی کامیابی کی بنیاد بنا۔ انہوں نے کہا:"ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ شو عالمی سطح پر اتنا ہٹ ہوگا، ہمارا مقصد صرف یہ تھا کہ ہم ایک ایسی کہانی سنائیں جو مقامی لوگوں کے دلوں کو چھو جائے۔"ان کا کہنا تھا کہ نیٹ فلکس کی حکمت عملی کسی ایک شو کی کامیابی کو دہرانا نہیں، بلکہ مختلف خطوں سے ایسی کہانیاں تلاش کرنا ہے جو اپنے تناظر میں گہری معنویت رکھتی ہوں اور مقامی سامعین سے حقیقی تعلق قائم کر سکیں۔

منیونگ کم نے مزید کہا کہ اسکوئڈ گیم کی اصل طاقت اس کی مقامی حقیقت پسندی اور دل سے جڑی کہانی تھی، جس نے بعد ازاں دنیا بھر میں لاکھوں ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔اس شو کی کامیابی نے یہ ثابت کیا کہ جب کہانیاں خلوص اور سچائی سے سنائی جائیں تو وہ نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں۔