مشہور سیریز اسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کا ٹیزر 6 مئی کو ریلیز ہوگا

مشہور سیریز اسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کا ٹیزر 6 مئی کو ریلیز ہوگا

نیٹ فلیکس کی مشہور سیریز "اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کا پہلا ٹیزر 6 مئی کو ریلیز کیا جائے گا، جس کا اعلان نیٹ فلیکس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا۔

 اس اعلان کے بعد سیریز کے مداحوں میں سیریز کے آخری سیزن کے لیے جوش و خروش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔سیریز کا مکمل ٹریلر رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے اور سیزن 3 عالمی سطح پر 27 جون کو ریلیز ہوگا۔ یہ سیزن کہانی کا حتمی باب ہوگا جس میں لی جونگ جے، وی ہا جون، لی بیونگ ہن، ام سی وان اور کانگ ہا نیول جیسے معروف کردار واپس آئیں گے۔اس سیزن کی کہانی اس وقت کی سنسنی خیز موڑ پر دوبارہ شروع ہوگی جہاں خطرات میں مزید اضافہ ہوگا اور دھوکہ دہی، کشمکش اور دل دہلا دینے والے کھیلوں کے ساتھ مزيد جھگڑے ہوں گے۔ نیٹ فلیکس نے اس سیزن کی پلاٹ کی تفصیلات ابھی تک خفیہ رکھی ہیں تاکہ مداح اس آخری سیزن کو دیکھنے کے لیے بےصبری سے انتظار کریں۔"اسکوئڈ گیم" کے مداح اس نئے سیزن کی ریلیز کے منتظر ہیں اور اسے ایک شاندار اختتام کے طور پر دیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔