نیٹ فلکس نے "اسکوئڈ گیم 3" میں لیونارڈو ڈی کیپریو کی شرکت کی افواہوں کی تردید کردی

نیٹ فلکس نے

سوشل میڈیا پر چل رہی افواہوں کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو مشہور ویب سیریز "اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن میں شامل کرنے کی خبریں زیر گردش تھیں۔

 تاہم نیٹ فلکس نے ان خبروں کی تردید کی ہے، اور کہا کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اس سیریز کے تیسرے سیزن کا حصہ نہیں ہیں۔نیٹ فلکس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسکوئڈ گیم کا تیسرا سیزن 2025 میں ریلیز کیا جائے گا، جس کے لیے شائقین بے حد پرجوش ہیں۔ دوسری طرف، اسکوئڈ گیم کے دوسرے سیزن نے 68 ملین ویوز کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور پہلے سیزن کی طرح دوسرے سیزن کو بھی شائقین کی جانب سے بھرپور پسندیدگی ملی ہے۔