سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال

سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو، کینیڈا میں انتقال کر گئے۔

وہ اووکول میموریل اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔نعیم الحسن ایک تجربہ کار سفارت کار تھے جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ نعیم الحسن نے 2001ء میں سفارتی خدمات سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کچھ عرصے سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد، مسی ساگا میں ادا کی جائے گی، جب کہ تدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔پاکستانی سفارتی حلقوں اور بین الاقوامی سطح پر نعیم الحسن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ان کے انتقال پر مختلف شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔