الیکشن کمیشن سے منجمند کرنے کی استدعا کی ہے ،پارٹی کو بعض گدھ نوچ رہے ہیں، بانی ممبرپی ٹی آئی
اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے ا کائونٹس کا غیر قانونی استعمال ہونے کا اعتراف کرتے ہوے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے اکائونٹس منجمند کرنے کی استد عا کی ہے ۔ پارٹی کو کچھ گدھ نوچ رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے اکائونٹس کا غیر قانونی استعمال ہو رہا ہے ۔ ہم نے اسی و جہ سے پارٹی کے اکاونٹس منجمند کرنے کی اس استدعا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی جنرل باڈی کے تحت پی ٹی آ ئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے ہیں ۔ الیکشن میں قانو نی تقاضے پورے نہیں ہوئے ۔ ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی پر پابندی لگے ۔ لیکن کچھ گدھ پارٹی کو نوچ رہے ہیں ۔ جس راستے پر یہ چل رہے ہیں اسکا نتیجہ پار ٹی کا شیرازہ بکھرنے میں لگنا ہے ۔