مہمان اداکاروں کا پارٹی کے اسیروں کی مشکلات کم کرنے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں
اسلا م آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پارٹی پر قابض گھس بیٹھیوں نے سیاسی تھیٹر لگایا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کے ہائیکورٹ کے باہر جمع ہونے کی کال نظر انداز کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی پر قابض گھس بیٹھیوں نے سیاسی تھیٹر لگایا ہوا ہے، ان مہمان اداکاروں کا پارٹی کے اسیروں کی مشکلات کم کرنے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہ دعوی کرتے ہیں کہ عمران خان قید تنہائی میں ہیں