پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ڈھونگ تھے ‘ تسلیم نہیں کریں گے:اکبر ایس بابر

 بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 24نومبر کی احتجاج کی کال مس کال ثابت ہوگی:میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہاہے  پی ٹی آئی کے چیئرمین ،جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ایلینز ہیں جو پارٹی پر مسلط ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ڈھونگ تھے جسے ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ  پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے فراڈ پر پیشی تھی  یہ فراد انتخابات03 مارچ کو ہوا تھا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے الیکشن کا فراڈ  تھا