بابا صدیق کے بیٹے ذیشان کو ڈی کمپنی کی جانب سے قتل کی دھمکی مل گئی

 ممبئی(آئی این پی) رہنما نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق کو ڈی کمپنی نے جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ قتل کی دھمکی بذریعہ ای میل دی گئی جس میں کہا گیا کہ ذیشان کو اس کے والد کی طرح قتل کیا جائے گا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے ذیشان صدیق سے 1.17 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ وہ ہر چھ گھنٹے بعد ای میل بھیجیں گے۔