بھارت: یوگی ادتیہ ناتھ کو بابا صدیقی کی طرح قتل کرنیکی دھمکی

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو 10 دنوں میں استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں مسلمان سیاستدان بابا صدیقی کی طرح قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ ناتھ کے نام ملنے والی ایک دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 10 دن میں وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا تو ان کو بھی گذشتہ ماہ قتل ہونے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مسلم رہنما اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کی طرح قتل کردیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پولیس کو گزشتہ روز ان کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر ایک نامعلوم نمبر سے موصول ہوا، پولیس حکام ابھی اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں کہ نمبر کس کا ہے۔