سپر سٹار کی سخت سکیورٹی کی وجہ سے منصوبہ تبدیل کرنا پڑا اور بابا صدیق کو نشانہ بنایا گیا ،ملزم شیوکمار
ممبئی (آئی این پی )بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے قتل کے کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران ایک شوٹر نے انکشاف کیا کہ اصل ہدف بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان تھے، لیکن ان کی سخت سکیورٹی کی وجہ سے منصوبہ تبدیل کرنا پڑا اور بابا صدیق کو نشانہ بنایا گیا۔12 اکتوبر کو مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیق کو باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے ایم ایل اے ذیشان صدیق کے دفتر کے باہر قتل کر دیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم شیو کمار نے بتایا کہ قتل کے لیے 9ایم ایم پستول استعمال کی گئی اور یہ قتل گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے حکم پر ہوا۔ شیو کمار کے مطابق انمول بشنوئی کے احکامات گینگ کے قریبی ساتھی شبھم لونکر کے ذریعے ملے۔