بھارت میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار روپے تک آگئی، رپورٹ
نیویارک(آئی این پی)دنیا بھر میں سونا ایک بار پھر محفوظ سرمایہ کاری کی علامت بن گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو برطرف کرنے کی قیاس آرائیوں نے عالمی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سونے کی قیمت نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے، اور عالمی منڈی میں اس کی قیمت 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ فی اونس 3,482.26 ڈالر تک جا پہنچی۔ سیشن کے دوران یہ قیمت 3,494.66 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو چکی ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 2 فیصد بڑھ کر 3,492.60 ڈالر تک پہنچ گئے۔البتہ بھارت جیسے ممالک میں اس کا اثر عام آدمی کی جیب پر پڑے گا، خاص طور پر وہ لوگ جو روایتی طور پر سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھتے آئے ہیں۔