نیویارک(آئی این پی)میٹا نے انسٹاگرام کے صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے۔اگر صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بتائے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین اکائونٹس میں ٹرانسفر کردے گی۔یہ اکائونٹس 13سے 17سال کے صارفین کے لیے ہیں اور کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایسے اکائونٹس میں مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔