واشنگٹن (آئی این پی )سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت کے قوانین کے تحت 16 سال سے کم عمر کے آسڑیلوی نوجوان صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام اکائو نٹس کو بند کر دیا جائے گا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں 10 دسمبر سے 16 سے کم عمر کے نوجوانوں پر فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اکائونٹس بنانے کی پابندی ہو گی جبکہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کرنا پڑے گا۔میٹا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے پابندیوں کے اطلاق سے قبل ہی نوجوانوں کے اکائو نٹس بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔