میٹا اے آئی استعمال کرنیوالوں کی تعداد 1ارب تک پہنچ گئی

واشنگٹن (آئی این پی )معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ  انکی  کمپنی میٹا کی پہلی خود مختار اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی  تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کمپنی کی توجہ میٹا اے آئی ایپ کے تجربے کو صارفین کے لیے مزید بہتر بنانا ہے۔مارک زکربرگ نے مزید بتایا کہ مستقبل میں میٹا اے آئی کو زیادہ استعمال کرنے کے لیے بامعاوضہ سبسکرپشن سروس بھی پیش کی جا سکتی ہے