یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں کیلئے مثبت کردار ادا کرے: احسن اقبال

آسیان پاکستان ٹیکنالوجی کوآپریشن فورم  کا  قیام  عمل  میں لایا  جانا چاہیے:وفاقی وزیرکا تقریب سے خطاب

اسلام  آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے  آسیان پاکستان ٹیکنالوجی کوآپریشن فورم  کا  قیام  عمل  میں لایا  جانا چاہیے،   جس کے ذریعے ہر سال خصوصی اجلاس میں ٹیکنالوجی سے متعلق مشترکہ پراجیکٹس کی نشاندہی اور ان پر پیش رفت پر غور کیا جاسکے۔پاکستان ٹیکنالوجی اور جدت پر مبنی مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ آسیان پاکستان ٹیکنالوجی ایکسپو 2025 سے خطاب   کرتے ہوے  انہوں نے کہا  کہ ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشیئن نیشنز   کے ممبران کے درمیان ریسرچ میں تعاؤن ناگزیر ہے، ہمیں  ریسرچ سے متعلق اپنی ترجیحات ابھرتے ہوئے شعبوں سے منسلک کرنی چاہئیں۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیویلپمنٹ، سمارٹ سیٹیز، زراعت، گرین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں کام کیا جاسکتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ آسیان کے ممبر ممالک اور پاکستانی اداروں کے درمیان تعاؤن اور لیبارٹریز کا قیام اس سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے، ہماری صنعتوں کی مل کر پراڈکٹس اور پروٹوٹائپس پیدا کرنے میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جس سے گلوبل ساؤتھ کی ضرورتیں پوری کی جاسکیں