نوجوانوں کو محض مسائل کی نشاندہی اور تنقید تک محدود رہنے کے بجائے قابلِ عمل حل پیش کرنے چاہئیں:یوتھ سلوشن سپرنٹ سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں، جن کی صلاحیتوں کو قومی ترقی اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو محض مسائل کی نشاندہی اور تنقید تک محدود رہنے کے بجائے ایسے قابلِ عمل حل پیش کرنے چاہئیں جو ملک کے زمینی حقائق، دستیاب وسائل اور مقامی ضروریات سے مطابقت رکھتے ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانو شاہین اقدام کے تحت منعقدہ نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے دوسرے مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو مسائل کا شکوہ کرنے والا نہیں بلکہ ان کا حل پیش کرنے والا بنانا ہے، کیونکہ کسی بھی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے اس کی بنیادی وجوہات کو سمجھنا اور ان کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کرنا ضروری ہے